hirra khan ’جب ری تھک نے کہا!‘ حرا خان کی تصاویر وائرل


شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ’رومی‘ اور ’وہ پاگل سی‘ میں ’سارہ‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ حرا خان نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سورج کی کرنوں کے ساتھ خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب ری تھک نے کہا ’سورج کی بانہوں میں اب ہے یہ زندگی۔‘ میں نے اس پر یقین کیا۔‘

حرا خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور اس پر مداح کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی اداکارہ نے ڈرامے کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

’میرے ہمسفر‘ کے اختتام پر حرا خان نے لکھا تھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ رومی جیسا چھوٹا سا کردار میری زندگی کو بدل دے گا۔

انہوں نے ساتھی اداکاروں صبا حمید، وسیم عباس، عمر شہزاد، فرحان سعید، ہانیہ عامر، زویا ناصر کو مخاطب کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شاندار قرار دیا۔

پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں انہوں نے بتایا تھا کہ ’انہیں گھر میں پونو بٹ‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

Comments




#hirra #khan #جب #ری #تھک #نے #کہا #حرا #خان #کی #تصاویر #وائرل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *