کے ایل راہول اور آتھیا شیٹی کی شادی کی ویڈیوز و تصاویر وائرل –


کھنڈالہ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

دونوں کی شادی کی تقریب مہاراشٹرا کے علاقے کھنڈالہ میں ہوئی، سنیل شیٹی نے بھی بیٹی کی شادی کی تصدیق کردی ہے اس سے قبل اتھیا اور راہول کی شادی سے متعلق خبریں بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں۔

شادی کے بندھن میں بندھنے والی مشہور جوڑی کے ایل راہول اور آتھیا شیٹی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شادی کی تقریب میں قریبی عزیز اور بالی ووڈ اسٹار سمیت کرکٹرز نے بھی شرکت کی، ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نئے سفر کے شروعات کرنے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

شادی کے بعد میڈیا میں میٹھائی تقسیم کرتے ہوئے سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ میں اب آفیشیلی سسُر بن چکا ہوں، ولیمے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ریسیپشن انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد ہوگا۔

 

Comments




#کے #ایل #راہول #اور #اتھیا #شیٹی #کی #شادی #کی #ویڈیوز #تصاویر #وائرل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *