’کچھ بھارتی فلمساز آر آر آر کے ڈائریکٹر راجامولی کو قتل کرنے کی سازش کررہے ہیں‘


اپنے عجیب و غریب بیانات اور ٹوئٹس کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے فلم ہدایت کار رام گوپال ورما نے کہا کہ کچھ بھارتی فلمساز آر آر آر کے ہدایت کار راجامولی کو قتل کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

فلمساز رام گوپال ورما نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ فلم سازوں کے ایک ’قاتل اسکوارڈ’ کا حصہ ہیں جو ایس ایس راجامولی کو مارنا چاہتے ہیں، رات گئے اپنے اس سنسنی خیز ٹویٹس سے رام گوپال ورما نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں ایس ایس راجامولی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ  ’ آپ نے آصف کے مغل اعظم سے لے کر رمیش کے شولے، کرن جوہر کی اور بھارت کے بھنسالی تک سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس لیے میں آپ کے ہاتھ چومنا چاہتا ہوں۔

آر آر آر: شائقین نے آسکر ایوارڈ کی اُمید باندھ لی

ہدایتکار رام گوپال ورما نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ جناب راجا مولی مہربانی کرکے آپ اپنی سیکیورٹی بڑھا لیں کیوں کہ بھارت میں ایک حاسد فلمساز گروپ نے آپ کو مارنے کے لیے ایک قاتل اسکواڈ تشکیل دی ہے، میں بھی اس گروپ کا حصہ ہوں، میں یہ راز آپ کو بتا رہا ہوں کیوں کہ میں نے پی رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آر آر آر‘ اب تک گولڈن گلوب ایوارڈ، کریٹکس چوائس مووی ایوارڈ اور نیو یارک فلم کریٹکس سرکل ایوارڈ سمیت 15 انٹرنیشنل ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہے۔

ہدایت کار ایس ایس راجا مولی کی اس فلم نے انڈیا میں تاریخی کامیابیاں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

Comments




#کچھ #بھارتی #فلمساز #آر #آر #آر #کے #ڈائریکٹر #راجامولی #کو #قتل #کرنے #کی #سازش #کررہے #ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *