کراچی میں 4 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار


کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے بعد چار ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ڈکیت کورنگی نمبر ڈھاٸی خواجہ غریب نواز اسٹاپ کے قریب شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق پولیس موقع پر پہنچی اور دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد چار ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عظیم، شہریار، زاکر اور حماد کے نام سے ہوٸی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے چار پسٹل، 18 چھیننے گئے موباٸل فونز، 6 عدد چھینے ہوٸے پرس اور رقم برآمد کر لی گئی۔

Comments




#کراچی #میں #ڈکیت #زخمی #حالت #میں #گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *