کراچی میں تاحال پانی کی فراہمی بند


کراچی : بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی میں عارضی طور پر پانی کی فراہمی معطل ہے ، ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشنز نارمل ہونے کے بعد پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے واٹربورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشن مکمل بند ہے ، جس کے باعث شہر کو عارضی طور پر پانی کی فراہمی معطل ہے۔

ترجمان واٹر بورڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگراسٹیشنز پربجلی آج صبح سوا5 بجےبحال ہوئی، پمپنگ اسٹیشنز نارمل ہونے کے بعد پانی کی فراہمی شروع کردی جائےگی۔

ترجمان نے بتایا کہ بجلی بریک ڈاؤن سےشہر کو640 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تاہم متاثر ہونیوالی 72 انچ قطر 5 کی لائن کا کام ہنگامی بنیادوں پرمکمل کردیا گیا ہے۔.

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سی ای او واٹر بورڈتمام کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

Comments




#کراچی #میں #تاحال #پانی #کی #فراہمی #بند

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *