ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، 2 ہلاک


لاہور: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں دہشتگری کا منصونہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی جی خان میں دو دہشتگرد مقابلے میں مارے گئے جن کی شناخت روہید خان اور حنیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے، ان سے پستول، دھماکا خیز مواد، دو ڈیٹونیٹرزاور دو ہینڈ گرینیڈبرآمد ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے دو ساتھی فرار ہوگئے جس کی تلاش جاری ہے۔

Comments




#ڈیرہ #غازی #خان #میں #دہشتگردی #کا #منصوبہ #ناکام #بنا #دیا #گیا #ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *