پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان پر جلسہ


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے تحت مینار پاکستان پر عوامی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں خواتین سمیت  ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے کا مینار پاکستان پر باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی جلسہ گاہ میں موجود ہیں، ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مینارپاکستان جلسہ گاہ پہنچ گئے،پرویزالٰہی،اسد قیصر،پرویزخٹک،قاسم سوری سمیت دیگررہنمااسٹیج پرموجود ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید اسٹیج پر موجود ہیں اور واشگاف نعروں سے پنڈال میں موجود عوام کا لہو گرما رہے ہیں۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کچھ دیر بعد  جلسے سے خطاب کریں گے جہاں وہ عوام کو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرینگے۔

عمران خان کے خطاب سے قبل مینار پاکستان کے اطراف موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے جبکہ متعدد علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے مینارپاکستان کیلئے روانہ تو سیکیورٹی اقدامات کے تحت عمران خان کی گاڑی پرلوہے کی گرل لگائی گئی ،کارکنان کی بڑی تعداد عمران خان کی گاڑی کےساتھ موجود رہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بذریعہ رنگ روڈ مینارپاکستان پہنچیں۔

پی ٹی ۤآئی رہنما سینیٹر ولید اقبال نے جلسہ گاہ سے اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں حصہ لیا،انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آج صبح سے ہی مینار پاکستان کے راستوں کو کنٹینرز لگاکر بند کردیا گیا تھا،مینارپاکستان جلسےمیں فیملیاں بھی آرہی ہیں،بزرگ بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے نون لیگ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کہتی ہےکہ دو ہزارلوگ آئے ہیں توالیکشن کرالیں آزماکردیکھ لیں، دو ہزار لوگ تو میرے اردگرد موجود ہیں۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان اور چوہدری پرویزالٰہی مینارپاکستان جلسہ گاہ پہنچ گئے

Comments




#پی #ٹی #ائی #کا #مینار #پاکستان #پر #جلسہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *