پارلیمنٹ کی عمارت کو مکمل طور پر محفوظ قرار دے دیا گیا Parliament building declared safe


اسلام آباد: دو روز قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں شارٹ سرکٹ کے بعد پارلیمنٹ کے اندر بجلی کی تاروں اور وائرنگ کو چیک کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے اور آئیسکو نے شارٹ سرکٹ کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت کی سرچنگ مکمل کر لی اور عمارت کو مکمل طور پر محفوظ قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کے تمام دفاتر تین دن کے لیے بند کر دیے گئے تھے، اور چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایت پر پیر کو ہونے والا اجلاس 26 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا تھا، اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی منسوخ ہو گئے تھے۔

پارلیمنٹ کی بجلی وائرنگ میں کٹ کا انکشاف، شارٹ سرکٹ کا خطرہ

پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کے مطابق عمارت میں چند مقامات پر برقی چنگاریوں کے بعد کچھ تاروں کو نقصان پہنچا تھا، سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے تمام دفاتر کی چیکنگ کی جائے گی۔

Comments




#پارلیمنٹ #کی #عمارت #کو #مکمل #طور #پر #محفوظ #قرار #دے #دیا #گیا #Parliament #building #declared #safe

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *