
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ جنڈولہ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپار کر دیا۔
آئی جی پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے اپنے بیان میں بتایا کہ پولیس نے دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور حملہ ناکام بنا دیا، پولیس اور شر پسندوں کے درمیان 10 منٹ سے زائد تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دہشتگردوں کے زخمی ہونے یا مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
آئی جی نے فون کر کے جوانوں کو شاباشی دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ریڈ الرٹ ہے۔
دو روز قبل دہشتگردوں نے بنوں میں دڑے پُل پر قائم پولیس چوکی پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کر کے حملہ پسپا کر دیا تھا۔
صوبے کے مختلف شہروں میں دہشتگردوں کی جانب سے تھانوں، چیک پوسٹوں اور دیگر مقام پر حملہ ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد کے اندر دورانِ جماعت خودکش دھماکا ہوا تھا جس کی ذمہ دار کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔
19 جنوری کو دہشتگردوں نے ضلع خیبر کی تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے۔
Comments
#ٹانک #میں #دہشتگردوں #نے #تھانے #پر #حملہ #کر #دیا