وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے رمضان المبارک میں 1لاکھ غریب خاندانوں کو راشن دینے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ نے گیس پریشر میں کمی اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کمپنی کیساتھ معاملے کو اٹھایا لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا گیس کےمسائل حل نہ کئےتو بھرپور احتجاج کا حق رکھتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گیس پریشر کے معاملے کو فوری حل کرائے رمضان المبارک میں عوام کی مشکلات کوکم کرنےکاتہیہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے رمضان المبارک میں 1لاکھ غریب خاندانوں کو راشن دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روزمیں راشن کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے صوبے میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائےگی۔
Comments
#وزیراعلی #کا #رمضان #میں #1لاکھ #خاندانوں #کو #راشن #دینے #کا #اعلان