شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اسلم نے خو سے متعلق افواہیں پر ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بُلبلے‘ میں مزاحیہ اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار محمود اسلم نے ویڈیو پیغام میں افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں زندہ سلامت اور تندرست ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ میرے گھر والے، دوست احباب اس جھوٹی خبر سے پریشان ہوگئے تھے۔‘
محمود اسلم نے کہا کہ کسی کے انتقال کی خبر پھیلانے سے پہلے تصدیق بہت ضروری ہے۔
Please stop spreading rumours. Mehmood Aslam is perfectly fine alhamdu lillah! pic.twitter.com/4ADVpo059p
— Furqan T. Siddiqui (@furqantsiddiqui) March 22, 2023
اداکار نے کہا کہ ’کسی نے سوشل میڈیا پر یہ خبر چلائی کہ میرا انتقال ہوگیا، خدا کے لیے کسی خبر کی تصدیق کرنے سے پہلے اسے نہ پھیلایا کریں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ انتقال کرجاتے ہیں ان کی نیوز آپ ضرور چلائیں تاکہ سب کو پتا چل جائے لیکن جو زندہ لوگ ہیں ان کے لیے تو ایسی خبر نہ چلائیں۔
محمود اسلم نے مزید کہا کہ ’آپ پریشان نہ ہوں میرے لیے دعا کریں اور ان کے لیے بھی دعا کریں کہ اللہ انہیں ہدایت دے۔
Comments
#میں #زندہ #سلامت #ہوں #محمود #اسلم #کا #افواہوں #پر #ویڈیو #پیغام