
لاہور: مسلم لیگ ن کی سینیر نائب صدر مریم نواز کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آج وطن واپس پہنچ رہی ہے ، مریم نواز کے استقبال کے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
مریم نواز کے لیے کنٹینر تیار کرلیا گیا ہے ، وہ کنٹینر سے کارکنوں سے خطاب کریں گی، جس کے لئے ساؤنڈ سسٹم اور لائٹنگ انتظام کرلیا گیا ہے۔
لاہور سمیت مختلف شہروں سے مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور کارکنوں کی ائیر پورٹ پر آمد جاری ہے، لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں استقبالیہ کیمپ لگ گیا ہے اورراستوں پرتہنیتی بینز آویزاں کردیے گئے ہیں۔
اس موقع ہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ استقبالیہ کے باہر واک تھروگیٹس نصب کئے گئے ہیں، کارکنان واک تھرو گیٹس سے گزر کر ہی استقبالیہ کی طرف جا سکیں گے۔
یاد رہے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز گزشتہ برس اکتوبر میں لندن گئی تھیں۔
تین ماہ قیام کے بعد آج وطن واپس لوٹ رہی ہیں، مریم نواز نجی ائیر لائن کی پرواز سے گزشتہ روز لندن سے دبئی پہنچی تھیں۔۔ مریم نواز نے جنیوا میں گلے کی سرجری بھی کروائی، اس دوران پارٹی کے قائد نوازشریف نے انہیں پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کیا تھا۔۔
Comments
#مریم #نواز #کے #شاندار #استقبال #کی #تیاریاں #مکمل #کنٹینر #تیار