فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں


لاہور : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کیخلاف مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمیدکی درخواست پر درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

گزشتہ روز فواد چوہدری کیخلاف مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ فواد چوہدری نے کہا جو نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ، ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے اور حکومت میں شامل لوگوں کو ان کے گھرتک چھوڑ کر آئیں گے۔

مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ فواد چوہدری نے کہا الیکشن کمیشن، ان کے ممبران اور ان کے خاندانوں کو وارن کرتےہیں، الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے۔

فوادچوہدری کیخلاف درج مقدمے میں دفعہ153اے،506، 505 اور124  شامل ہیں۔

Comments




#فواد #چوہدری #کیخلاف #درج #مقدمے #کی #تفصیلات #سامنے #اگئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *