عمران خان پاکستان کے لیے قہر تھا، نواز شریف


سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے قہر تھا جس نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے لیے قہر قرار دے دیا۔

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے لیے قہر تھا جس نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمے داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر اعتراض ہے تو کیا ‘فرح’ کو نگراں وزیراعلیٰ بنادیں؟، مریم نواز

اس موقع پر ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی موجود تھیں جنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کے بعد عمران خان کا رونا شروع ہوگیا ہے اگر اعتراض ہے تو فرح کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ لگا دیں۔ پنجاب کو چلانے کا تجربہ فرح گوگی کے پاس موجود ہے۔

Comments




#عمران #خان #پاکستان #کے #لیے #قہر #تھا #نواز #شریف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *