عمان جانے والوں کیلیے خوشخبری، جدید تفریحی سہولت متعارف


مسقط : عوام کو تفریحی سہولت اور زمین کا فضائی نظارہ کروانے کیلئے گرم ہوا کے دیو قامت غبارے دنیا کے مختلف ممالک میں عام ہیں تاہم اب عمان کی حکومت نے بھی ان تفریحی غباروں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لائسنس کی شرائط پر مکمل عمل درآمد کے بعد “رائل ایئر شپس” نامی کمپنی کو سلطنت عمان میں کمرشل آپریشن پرمٹ کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سلطنت میں سیاحت کے شعبے کے فروغ دینے کے لیے رائل بیلون کمپنی کو مقررہ ذمہ داریوں کے مطابق لائسنس دینے کے لیے شرائط پوری کرنے کے بعد تجارتی آپریشن کا اجازت نامہ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عمان کی وزارت سیاحت و ثقافتی ورثہ نے کہا ہے کہ آج شمالی شرقیہ کے گورنر شیخ علی بن احمد الشمسی اور دیگر وزراء اور افسران نے رائل بیلونز پروجیکٹ کے تجارتی آپریشن کا افتتاح کردیا ہے۔

Comments




#عمان #جانے #والوں #کیلیے #خوشخبری #جدید #تفریحی #سہولت #متعارف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *