
ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ ڈالر اور سونے کے داموں نے نئی تاریخ رقم کردی۔
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 4900روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔ ملک میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمت نے بھی نیا ریکارڈ بنا دیا۔
فی تولہ سونے کی قیمت 4900 اضافے سے 1لاکھ95 ہزار 5 سو کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ دس گرام سونا 4201 روپے مہنگا ہوکر 1لاکھ 67 ہزار 6سو 10روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
صدر صرافہ بازار ہارون چاند کا کہان ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 11ڈالر اضافے سے 1936 فی اونس ڈالر ہوگیا۔
ملک بھر میں ڈالر کے بعد سونا اور چاندی کی قیمت نے بھی تاریخ رقم کردی ۔ ملک بھر میں فی تولہ چاندی 50روپے اضافے کے بعد 2150روپے فی تولہ ہوگئی۔
Comments
#سونے #کی #قیمت #بلندترین #سطح #پر #ہزاروں #روپے #کا #اضافہ