رام اللہ: فلسطین میں قابض اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے، جینین میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں جاری بڑے پیمانے پر چھاپے اور اس کے نتیجے میں مسلح جھڑپوں کے دوران آٹھ فلسطینیوں کو شہید اور ایک درجن سے زائد کو زخمی کر دیا ہے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت چھاپے کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں ایک معمر خاتون بھی شامل ہے، جب کہ 16 افراد گولہ بارود سے زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے کئی فلسطینیوں کی حالت نازک ہے۔
UPDATE: 8 Palestinians were shot and murdered by Israeli apartheid troops during the ongoing military raid into #Jenin camp.#IsraeliCrimes pic.twitter.com/QuVxofNsoU
— Said Shoaib | GAZA (@saidshouib) January 26, 2023
حکام کے مطابق شہید ہونے والے شہید والوں میں سے اب تک صرف دو کی شناخت ہو سکی ہے، جن میں سے ایک 24 سالہ صائب عصام زریقی اور دوسرا 17 سالہ علی تھا، صحت حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے اسپتال منتقلی کے دوران اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں اور طبی عملے کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔
Jenin camp; which is currently being raided by the lsraeli occupation forces who stormed into the city using an undercover truck before enforcements followed. pic.twitter.com/11KFH866fz
— TIMES OF GAZA (@Timesofgaza) January 26, 2023
جینین کے سرکاری اسپتال کے سربراہ وسام بکر نے الجزیرہ کو بتایا کہ زخمیوں کی تعداد دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اس سے پہلے اتنا بڑا حملہ نہیں کیا گیا، ایمبولینس ڈرائیور نے شہدا کے پاس جانے کی کوشش کی تو اسرائیلی فورسز نے ایمبولینس پر براہ راست گولی چلائی اور اسے قریب آنے سے روک دیا۔
GRAPHIC FOOTAGE: Medical crews evacuate a Palestinian child shot and severely injured by Israeli forces during a military raid in Jenin refugee camp.#جنين pic.twitter.com/215ZCAuabA
— Wafa News Agency – English (@WAFANewsEnglish) January 26, 2023
بکر نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے اسپتال کی طرف بھی آنسو گیس فائر کیے جو بچوں کے حصے میں گرے، جس سے بچوں کی حالت خراب ہو گئی۔
🚨A large convoy of Israeli security forces leaves Jenin after hours of operation.
It is reported about 8 dead Palestinians and many wounded.#Israel #Palestine pic.twitter.com/MzSJxdBbCS
— OsintTV📺 (@OsintTV) January 26, 2023
اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو جینین میں ایک آپریشن کیا گیا، اسرائیلی فورسز نے بڑے پیمانے پر چھاپا مارا اور خفیہ فورسز، درجنوں بکتر بند گاڑیوں اور اسنائپرز کے ساتھ صبح سویرے کیمپ کا محاصرہ کیا گیا، شہری آبادی پر ڈرون حملے کی بھی اطلاعات ہیں، اس دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ مسلح جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
Israeli occupation forces fired on Thursday tear gas canisters at the general hospital of Jenin, causing suffocations among children and women.#IsraeliCrimes #IsraeliTerrorism pic.twitter.com/uoDlgBqFmv
— HANA Abd Al_Nabi (@HANAAbdAlNabi1) January 26, 2023
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے بڑے پیمانے پر شفاعت پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا تھا، اور طاقت کا بے جا استعمال کرتے ہوئے گھروں میں خوب تور پھوڑ کی، جس پر فلسطینی نوجوانوں نے مزاحمت کرتے ہوئے پتھراؤ کیا۔
Comments
#جینین #میں #اسرائیلی #فورسز #نے #فلسطینیوں #پر #قیامت #ڈھا #دی #شہید