کراچی / لاہور : اے ایس ایف اور ایف آئی اے امیگریشن علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں ہیروئن اسمگلر اور جعلی دستاویز پر سفر کرنے والے مسافر کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی،
اے این ایف ذرائع کے مطابق اخترجہان نامی مسافر جدہ جا رہا تھا جس نے اپنے ٹرالی بیگ میں ہیروئن چھپا رکھی تھی، مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران پونے3کلو ہیروئن ملی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ مسافر اخترجہان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے ہے۔
دوسری کارروائی میں ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کو آف لوڈ کردیا، حاتم الرحمان نامی مسافر فلائٹ نمبر ای کے625کے ذریعے اسپین جا رہا تھا۔ مسافر کے پاسپورٹ پر اسپین کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ویزہ یونان کے رہائشی شاہد نامی ایجنٹ سے 30لاکھ روپے کے عوض ویزہ حاصل کیا۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاھور منتقل کر دیا گیا۔
Comments
#بیرون #ملک #جانے #والے #ہیروئن #اسمگلر #سمیت #دو #ملزمان #گرفتار