بھارتی وزیر کرسی دیر سے لانے پر تلملا اٹھے، کارکنوں کو پتھر دے مارا


بھارتی ریاست تامل ناڈو میں حکمران جماعت کے وزیر نے کرسی دیر سے لانے پر تلملا اٹھے ساتھ ہی کارکنوں کو پتھر دے مارا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس ایم نصر نامی وزیر ایک تقریب میں بیٹھنے کے لیے کرسی دیر سے لانے پر غصے میں آگئے، انہوں نے اپنی ہی جماعت کے کارکنوں پر پتھر پھینکے۔

بھارتی وزیر کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے پیچھے کھڑے لوگ ان کی اس حرکت پر ہنستے بھی رہے۔

واضح رہے کہ یہ ہی بھارتی وزیر گزشتہ سال بھی اپنی بے تکی حرکت کی وجہ سے میڈیا پر چھا گئے تھے۔

انہوں نے مبینہ طور پر جھوٹی خبریں پھیلائی تھی کہ نریندر مودی حکومت نے دودھ پر گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) لگایا ہے جس کی وجہ سے دودھ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

Comments




#بھارتی #وزیر #کرسی #دیر #سے #لانے #پر #تلملا #اٹھے #کارکنوں #کو #پتھر #دے #مارا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *