الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخیں تجویز کردیں –


اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب میں نو سے تیرہ اپریل اور خیبرپختونخوا میں پندرہ سے سترہ اپریل کے درمیان انتخابات کرانے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخیں تجویز کردیں۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں کو تاریخ کا اعلان کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔

جس میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل کی گئی، اسمبلی تحلیل کی صورت میں 90روزمیں انتخابات کےپابند ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 105 کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا گورنر کاآئینی اختیار ہے لیکن انتخابات کی تاریخ کےلئے الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔

خط میں کہا گیا کہ پنجاب میں انتخابات 13 اپریل سے پہلےکرانا لازمی ہیں، پنجاب میں انتخابات کیلئے 9 سے 13 اپریل کی تاریخ موضع ہے، گورنر پنجاب 9 سے 13 اپریل کے درمیان الیکشن کی تاریخ کا انتخاب کریں کریں۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل کی گئی، کے پی میں انتخابات کیلئے 15سے 17 اپریل تک کی تاریخ تجویزکی جاتی ہے، آئین کے تحت انتخابات کیلئے گورنر خیبر پختونخوا پندرہ سے سترہ اپریل کے درمیان الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔

Comments




#الیکشن #کمیشن #نے #پنجاب #اور #کے #پی #میں #انتخابات #کی #تاریخیں #تجویز #کردیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *